اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نیکلای پاتروشوف نے ایک روسی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ شامی فوج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں اس ملک کے اہم علاقے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں-
پاتروشوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس نے شام میں اپنے فوجی اقدامات کو محدود نہیں کئے ہیں کہا کہ شام میں دہشت گرد مخالف کاروائیوں کے آغاز کے وقت سے ہی اس ملک کی تعمیر نو اور اس ملک کے حالات کو معمول پر لانے جیسے مسائل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے- روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ جیسے مغربی اتحاد کے برخلاف ، شام کی قانونی حکومت اور عوام کے حامی اتحاد کی کوششیں شام کے شہروں اور رہائشی علاقوں میں انسانی المیے کی روک تھام کرنا ہے-
.......
/169